ابنا: آیت اللہ نمر کے اہل خانہ نے جنہوں نے دوسری بار آیت اللہ نمر سے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی طبیعت بھوک ہڑتال اور شکنجوں کے باعث تشویشناک ہے - آیت اللہ نمر کے اہل خانہ نے ان سے ملاقات کے بعد ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ انکے سر پر زخم کے نشانات ہیں جبکہ انکے کئی دانت بھی ٹوٹ گئے ہیں –اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جیل میں آیت اللہ نمر سے ہرروز تفتیش کی جاتی ہے اور انکی جسمانی حالت دن بدن بدتر ہوتی جارہی ہے - آیت اللہ نمر کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے گرفتاری کے بعد سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے–سعودی فورسیز نے آیت اللہ نمر کو 8 جولائی کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے جیل منتقل کردیا تھا.
.......
/169